ملتان :  جمعیت علماء اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود ،جنرل سیکریٹری نور خان ہانس ایڈوکیٹ ،سیکریٹری اطلاعات رانا محمد سعید اور ضلعی سرپرست حافظ محمد عمر شیخ نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی حالت تشویش ناک ہے اس لیے حکومت متاثرین سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کر ے جے یو آئی ملتان ضلع کی جانب سے اپنی مدد آپ اور بنوری ویلفئیر کے تعاون سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے اج بھی جلال پور،شجاع اباد،قاسم بیلہ سمیت دیگر علاقوں میں 6 سو متاثرین سیلاب زدگان کے لئے 15 دنوں کے لیے فی کس راشن تقسیم کیا جائے گا جسکی پیکنگ کی جا رھی ھے۔اس سے پہلے 500 خاندانوں کو راشن تقسیم کر چکے ھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں راشن کے تھیلوں کی تیاری کا جائزہ لینے کے موقع پر کیا اس موقع پر انصار اسلام کے ڈویژنل سالار ملک جاوید اقبال کالرو جے ٹی آئی کے صدر معین الدین سٹی امیر قاری یاسین سٹی جنرل سیکرٹری مولانا یوسف مدنی عبید الرحمان موسی و دیگر کارکنان و عہدہ داران بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب کے بعد اب متاثرہ سیلاب زدگان کی بحالی سب سے بڑا اور اھم مسئلہ ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں ھمارے انصار لاسلام کے رضاکار اور جے ٹی آئی کے نوجوان طلباء مشکل کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کی مدد اپنا دینی فریضہ سمجھ کر بے لوث کر رھے ہے جے یو آئی بلا تفریق مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کے لیے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ سیلابی علاقوں میں متاثرین کو ریسکیو کرنے کے لیے بھی جے یو آئی کے ذمہ داران و کارکنان و رضا کاران اپنے مرکزی قائد مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر دن رات کوشاں ہیں مخیر حضرات کو بھی چاہیے کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کا بھر پور ساتھ دیں