ملتان : انجمن تاجران سیوڑہ چوک ملتان کے جنرل سیکرٹری محمد ریحان مغل کی رہائش گاہ پر محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا ،محفل کی صدارت معروف روحانی شخصیت سید احمد سعید کاظمی نے کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید احمد سعید کاظمی نے کہا کہ محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ بابرکت اجتماعات ہیں جو دلوں کو نورِ ایمان سے منور کرتے ہیں، آپ ﷺ کی سیرتِ طیبہ ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے، حضورؐ کی محبت ہی امتِ مسلمہ کی اصل پہچان ہے، سید احسن سعید کاظمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے پر فتن دور میں میلاد مصطفیٰ ﷺ جیسے اجتماعات نوجوان نسل کو دین اور نبی کریم ﷺ کی سیرت سے جوڑنے کا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عشقِ رسول ﷺ کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا، جنرل سیکرٹری انجمن تاجران سیوڑہ چوک محمد ریحان مغل نے کہا کہ میلاد النبی ﷺ کی محافل اتحاد، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتی ہیں ہم سب کو چاہیے کہ سیرت طیبہؐ کو اپنی زندگی کا رہنما بنائیں، تقریب میں ملک زبیر کمبوہ، حافظ عرفان مغل، محمد احمد عمران مغل، ملک برخوردار بچہ، ملک شفیع سیوڑہ، ملک صدیق برار، حمزہ فاروق مغل، محمد بلال مغل، محمد ابرار مغل، آفاق مغل، ملک احسان اللہ سیوڑہ، عبدالمنان خان، علی حیدر مغل، عامر سہیل، ملک ارشد کالرو، لالہ صدیق، محمد عمران، محمد افضل عمران، محمد شعبان صابری،حافظ صدیق نقشبندی،عامر قادری،، ملک محمد وقاص سمیت بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول ﷺ شریک ہوئے۔محفل کے اختتام پر جنرل سیکرٹری محمد ریحان مغل اورحافظ عرفان مغل کے والد مرحوم حاجی مقصود احمد مغل کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔