ملتان(صفدربخاری سے) سٹی صدر سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ ملتان ،ان شاء اللہ ایم پی اے حلقہ پی پی 215ملتان ،صدر مرکزی انجمن تاجران ترین روڈ ،ممبر پرائس کنٹرول کمیٹی ضلع ملتان چوہدری زاہد مسعود نے اپنی خصوصی گفتگو میںکہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم میاںشہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پرجو دستخط کیے ہیں، یہ معاہدہ دونوں ممالک کیلئے تاریخی اہمیت رکھتا ہے ،ر دنیا میں سلامتی اور امن کے حصول کیلئے مشترکہ عزم کاعکاس ہے۔سعودی عرب کے ساتھ وزیراعظم شہباز شریف کا یہ معاہدہ پاکستان کی تاریخ کا ایک مثالی کارنامہ ہے ۔امت مسلمہ مسرور اور پاکستان دشمن خائف ہیں ۔پاک،سعودیہ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں،وزیراعظم اور اُن کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔اس تاریخی معاہدے کامقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاع و تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔پاکستان اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات، دوستی، محبت اور بھائی چارے کی اعلیٰ مثال ہے۔پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی برادرانہ لازوال تعلقات باہمی اعتماد اور اسلامی بھائی چارے پر مبنی ہیں۔خانہ کعبہ اور روضہ رسول ۖ کی موجودگی کے باعث پاکستانی عوام کی سعودی عرب سے گہری مذہبی وابستگی بھی ہے۔پاکستانی قوم سعودی عرب سے والہانہ لگائو رکھتی ہے اور مقامات مقدسہ کی سکیورٹی کیلئے پاک فوج کی تعیناتی نہ صرف امت مسلمہ کیلئے بلکہ پاکستانی قوم کیلئے باعث فخر اور عنایت ربانی ہے ۔پاک فوج کو سلام،شہدائے وطن کو خراج عقیدت [یش کرتے ہیں۔