ملتان: ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں کیمپس کنسٹرکشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔جس کی صدارت وائس چانسلریو ای ٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر طاہر سلطان نے کی۔ اجلاس میں رجسٹرار ڈاکٹر عاصم عمر، سی این ڈبلیو، کنسلٹنٹ جی تھری، پی ڈی یوای ٹی، ایس ڈی او بلڈنگ اور ایم این ایس ایگری کلچر یونیورسٹی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر رانا محمد طفیل نے بھی شرکت کی۔اجلاس میںفیصلہ ہواکہ اگلے اکتوبر میں یو ای ٹی ملتان کویونیورسٹی کے لاڑ کیمپس میںمنتقل کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ لاڑ کیمپس میں شفٹنگ سے قبل دو ہزار پودے لگائے جائیں گےجس میں جنوبی پنجاب اورملتان انتطامیہ کو مدعوکیاجائےگاتاکہ وہ یونیورسٹی میں شجرکاری میں اپناحصہ ڈالیں تاکہ کیمپس کو ماحولیاتی اعتبار سے بہتر بنایا جا سکےانتظامیہ سے یہ بھی درخواست کی جائے گی کہ وہ یوای ٹی لاڑ کیمپس میں منتقلی سے پہلے بااثرافراد سےمحمد نوازشریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی 34ایکڑاراضی کو قابضین سے وارگزار کرواکردیںاور ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں ۔ اجلاس میںوائس چانسلر نے ہدایت کی کہ بجلی اور سیوریج کا تمام انتظام شفٹنگ سے پہلے مکمل کیا جائے تاکہ طلباء اور اساتذہ کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اجلاس میں تمام شرکاء نے کیمپس کی بروقت اور مؤثر شفٹنگ کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیااور یقین دہانی کرائی گئی کہ ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے جس سے طلباء واساتذہ کو کسی قسم کی بھی نئے یو ای ٹی کےلاڑ کیپس میں پریشانی کاسامنانہ ہوشہر بھر سے طلباء کیلئے بس سروس چلائیں گے جس سے انہیں پک اینڈ ڈراپ کی سہولت حاصل رہے گی شٹل سروس کیلئے بسوں کی تعدادمیں بھی وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ کیاجائےگا ۔