ملتان( صفدربخاری) سماجی رہنما و قانون دان ملک محمد مظفر اٹھنگل ایڈووکیٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے ، پاکستان اور سعودی عرب نے ایک عظیم اور تاریخی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت اگر کسی ایک ملک پر حملہ ہوگا تو دونوں ممالک مل کر جواب دیں گےانہوں نے کہا کہ یہ محض ایک معاہدہ نہیں بلکہ ایک اعلان ہے کہ اب ہم دنیا میں تنہا نہیں ہیں ، ہمارا برادر اسلامی ملک اور دوست سعودی عرب اب ہمارے شانہ بشانہ کھڑا ہے یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان کی قربانیاں، ہماری فوج کی صلاحیتیں اور قوم کا عزم آج پوری دنیا تسلیم چکی ہے ملک مظفر اٹھنگل نے مزید کہا کہ اس معاہدے سے پاکستان کے دفاع کو ایک نئی طاقت مل گئی ہے، اور سعودی عرب جیسے بڑے ملک کی شراکت داری نے دشمنوں کو واضح پیغام دے دیا ہے۔ اس کے علاوہ خطے میں طاقت کا نیا توازن قائم ہوگا جس میں پاکستان کلیدی کردار ادا کرے گا ، انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ امتِ مسلمہ کے اتحاد اور یکجہتی کی ایک روشن مثال ہے ،