ملتان(صفدربخاری سے) حکومت پنجاب کی جانب سے راشد ارشاد حسین کو ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے تعینات کر دیا گیا۔ راشد ارشاد حسین نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔ ایم ڈی اے کے تمام ڈائریکٹرز نےڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے راشد ارشاد حسین سے ملاقات کی اور انہیں خوش آمدید کہا ۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے تمام ڈائریکٹوریٹ بارے بریفننگ لی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے کہا کہ محکمے کی ترقی اور عوامی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔تمام آفیسرز اور ملازمین ایمانداری سے اپنے فرائض سر انجام دیں۔ شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔