سعودی عرب کے ساتھ حرمین شریفین کا محافظ بننا دنیا کا سب سے بڑا اعزاز ہے: ڈاکٹر روبینہ اختر
ملتان: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور حلقہ این اے 148کی امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ سعودی پاکستان معاہدے میں سب سے بڑا اعزاز حرمین شریفین کی حفاظت کی ذمہ داری ہے آپریشن بنیان الحرصوس کے بعد پاکستان نے دنیا کو یہ باور کرا دیا ہے کہ اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو کس طرح سے ناکوں چنے چبوائے جا سکتے ہیں،اس عظیم فتح نے پوری دنیا میں دھاگ بٹھا دی ہے،اور امریکی صدر ٹرمپ بھی یہ کہنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ میں فاتح لوگوں کو پسند کرتا ہوں یہی وجہ ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد عرب دنیا کو بھی اس بات کا احساس ہونے لگا ہے کہ اگر کوئی صیہونی طاقت کا مقابلہ کر سکتا ہے تو وہ واحد اسلامی ایٹمی طاقت پاکستان ہے،اور اس کا نتیجہ پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدہ ہے اور اس کو دیکھا دیکھی دوسرے عرب ممالک بھی ایسے معاہدے کے لیے سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے پاکستان کی اہمیت مزید اضافہ ہو گیا ہے،اس وقت بھارت کی چیخیں نکل رہی ہیں وہ دن دور نہیں جب کامیابیوں کو سمیٹتے ہوئے پاکستان ایشیا ٹائیگر کے طور پر دنیا میں پہچانا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بستی ٹھٹی کہاوڑ اور بستی کبھری میں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کے موقع پر خطاب کے دوران کیا،اور ان کے گھروں میں واپسی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔





































Visit Today : 192
Visit Yesterday : 511
This Month : 10586
This Year : 58422
Total Visit : 163410
Hits Today : 1689
Total Hits : 801115
Who's Online : 6






















