ملتان :  مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی،جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی، بوہرگیٹ کے صدر چوہدری ریا ض شاہین، جنوبی پنجاب کے سنیئر نائب صدر حاجی ندیم قریشی، ملتان کے نائب صدر وصدر انجمن تاجران پرانی سبزی منڈی چوک شہیدان کے صدر رانا محمد اویس علی، ضلع ملتان کے سنیئر نائب صدر محمد ناصر محمود چوہان، سورج میانی کے صدر کفایت حسین صدیقی، ملتان کے نائب صدر محمد ندیم شیخ نے کہا ہے کہ ملک بھر حالیہ سیلاب کی وجہ سے غذائی قلت کا خطرناک حد تک خدشہ لاحق ہو گیا ہے اسی لیے حکومت فوری طور پر معاشی ایمرجنسی نافذ کرے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے کاشتکاروں پر عائد ٹیکسز میں خصوصی طور پر ریلیف دیا جائے اور انہیں قرضوں کی بجائے مالی امداد فراہم کی جائے تاکہ وہ بھوک و افلاس میں مبتلا نہ ہوں اس وقت بالخصوص جنوبی پنجاب کا 70 فیصد۔ زرعی خطہ سیلاب کی وجہ سے تباہ حالی کا شکار ہو چکا ہے اور چھوٹے کاشتکار بے سروسامانی کی حالت میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں یہاں تک کہ ان کے مال مویشی بھی سیلاب کی نظر ہو چکے ہیں تاہم مرکزی تنظیم تاجران پاکستان اپنی مدد آپ کے تحت متاثرین سیلاب زدگان کی امداد کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومتی سطح پر متاثرین سیلاب زدگان کے لیے بجلی کے بل تین ماہ تک کے لیے معاف کیے جائیں متاثرہ علاقوں میں متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے لیے مالی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔