ملتان : مسلم لیگ (ن) ملتان سٹی کی صدر سروت خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے دنیا بھر کے مسلم ممالک کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بھائی نے پاکستان کو ناقابلِ تسخیر ایٹمی طاقت بنایا جبکہ دوسرے بھائی نے اسلامی ممالک میں پاکستان کا وقار بلند کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب باہمی امن اور دوستی کا پیغام دے رہے ہیں۔ سروت خان نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی واحد جماعت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی جانب گامزن کر رہی ہے۔ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) یہ پیغام دنیا بھر میں پہنچا رہی ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور ہم پارلیمان اور عالمی برادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے پاک فوج کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی سب سے طاقتور افواج میں شمار ہونے والی پاکستان آرمی ہمارے سبز ہلالی پرچم کی محافظ ہے، جو اس وقت پورے مسلم ممالک کے لیے ڈھال اور نجات دہندہ کا کردار ادا کر رہی ہے۔ سروت خان نے کہا کہ جب تک ایک بھی پاکستانی زندہ ہے، وطنِ عزیز پاکستان کے وقار، سلامتی اور خوشحالی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔