ملتان : مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ عنایت اللہ رحمانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی حالیہ معاہدہ نہایت خوش آئند ہے۔ پاک سعودیہ تعلقات کی بنیاد کلمہ طیبہ ہے جوکہ سب سے مضبوط تعلق ہے ۔ اقوام عالم میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے ۔ افواج پاکستان کی صلاحیتوں کی پوری دنیا معترف ہے ۔ یہ معاہدہ دونوں برادر ممالک کے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرے گا۔ پاکستان کے لیے یہ نہ صرف عزت اور وقار کا باعث ہے بلکہ خطے میں امن و استحکام کی ضمانت بھی ہے۔یہ معاہدہ ایک تاریخی قدم ہے جو آنے والے وقت میں دونوں ممالک کے عوام کے لیے ترقی، خوشحالی اور تحفظ کا ذریعہ بنے گا۔