ملتان:  تحریک انصاف کے رہنماء و رکن پنجاب اسمبلی محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کو عمران خان کے حکم پر پشاور کا جلسہ عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا کہ عوام اڈیالہ جیل کے قیدی کے ساتھ کھڑی ہے، 8 فروری 2024ء کو بھی عوام نے انہیں مینیڈیٹ نہیں دیا تھا لیکن جس طرح انہیں مسلط کیا گیا تھا سیلاب میں ناقص کارکردگی نے عوام میں ان کی رہی سہی ساکھ بھی تباہ و برباد کردی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، محمد ندیم قریشی نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں پر عوام کا اعتماد ختم ہوچکا ہے سیلاب کے حوالے سے حکومت کی کارکردگی پوری قوم کے سامنے ہے سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد حکومت کا متحرک ہونا معنی نہیں رکھتا اہم مسئلہ یہ ہے کہ حکومت نے سیلاب سے قبل گندم کی خریداری نہ کرکے اور گندم کے حوالے سے کوئی واضح پالیسی نہ اپنا کر کاشتکار کی تباہی کی بنیاد رکھی تھی سیلاب کے باعث وہ تباہی اپنے عروج کو پہنچ گئی ہے آج پنجاب بالخصوص جنوبی پنجاب کی کاشت اور کاشتکار 20 سال پیچھے چلے گئے ہیں موجودہ حکمران عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں 8 فروری کو بھی عوام نے انہیں مینیڈیٹ نہیں دیا تھا لیکن جس طرح انہیں اقتدار پر مسلط کیا گیا اس سے عوامی سطح پر تشویش و تحفظات تو تھے ہی تاہم سیلاب میں ناقص حکمت عملی و کارکردگی نے اس مقتدرہ رجیم کی رہی سہی ساکھ بھی سیلاب برد کردی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ 27 ستمبر کو عمران خان کے حکم پر پشاور میں منعقد ہونیوالے جلسہ میں پاکستان بھر سے اور جنوبی پنجاب سے عوام کی شرکت یہ ثابت کرے گی کہ عوام اڈیالہ جیل میں بیٹھے قیدی کے ساتھ ہے محمد ندیم قریشی نے کہا کہ عوام پہلے ہی حکومت کے ظالم اقدامات جن میں مہنگائی، بیروزگاری، لاقانونیت، بیڈ گورننس اور کرپشن سے تنگ آچکے ہیں جو کہ اس حکومت کے ماتھے کا جھومر ہیں وہ وقت دور نہیں جب ملک میں شفاف انتخابات کے ذریعے صحیح معنوں میں عوامی نمائندگی ابھر کر سامنے آئے گی،