ملتان (صفدربخاری سے)عہد آرگنائزیشن نے اکبر والا بند میں قائم سیلاب متاثرین کے کیمپوں میں سیلاب سے متاثرہ بچوں کے لیے خصوصی سرگرمی کا انعقاد کیا، جس میں بچوں کو جوسز .بسکٹس اور ٹافیاں فراہم کی گئی۔ عہد آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اقصی ہاشمی. فیلڈ آفیسر محمد ریحان ہاشمی اور ان کی ٹیم نے نہ صرف بچوں کو جوس.بسکٹس.ٹافیاں تقسیم کیں بلکہ ان کے ساتھ کھیلوں اور خوشگوار باتوں میں بھی وقت گزارا تاکہ وہ مشکل حالات کے اثرات کو کچھ دیر کے لیے بھلا سکیں۔ اس موقع پر عہد آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اقصی ہاشمی نے کہا کہ سیلاب نے سینکڑوں خاندانوں کو متاثر کیا ہے لیکن اس بستی کے بچوں نے جس صبر، ہمت اور حوصلے کا مظاہرہ کیا ہے وہ سب کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچے کسی بھی معاشرے کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کے چہروں پر خوشی دیکھنا اصل کامیابی ہے۔ جوس کی تقسیم کے دوران متاثرہ بچوں کے چہروں پر خوشی اور مسکراہٹ نمایاں تھی، جسے دیکھ کر والدین اور اہلِ علاقہ بھی مطمئن اور شکر گزار نظر آئے۔ مقامی افراد نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ عہد آرگنائزیشن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی سیلاب متاثرین، خصوصاً بچوں کے ساتھ کھڑی رہے گی اور ان کے لیے مزید ریلیف سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔اس موقع پر عہد آرگنائزیشن کے فیلڈ آفیسر محسن بھٹہ اور سماجی شخصیت ساجد دھرالہ نے بھی بچوں میں جوسز. بسکٹس اور ٹافیاں تقسیم کیں