سماجی اداروں کے بنک اکاؤنٹس پر نوسر بازوں کی نظریں،فراڈیوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ: سول سوسائٹی فورم ملتان
ملتان(صفدربخاری سے) سماجی و رفاہی ادارے معاشرتی و انسانی ترقی کے سلسلے میں ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر کام کرتے ہیں۔ ہر قسم کے منافع سے بالاتر ہوکر رضائے الٰہی کے لئے سرگرداں رہنا ہی سماجی خدمت کہلاتا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے چند نوسر بازوں اور فراڈیوں نے اب سماجی تنظیموں کو اپنا ہدف بنا لیا ہے۔ بالخصوص ایسی سماجی تنظیمیں جن کا بنک کی سطح پر مالی لین دین و حساب کتاب ہے تو نوسرباز مالی لالچ دے کر ایسی تنظیموں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ہماری ارباب اختیار اور اداروں سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے جو مختلف سماجی تنظیموں کے بنک اکاؤنٹ کے ذریعے کسی پراجیکٹ کے بغیر غیر قانونی طور پر ملکی و غیر ملکی کرنسی کے ذریعے مالی فراڈ کرنے کی ترغیب دیتے ہیں یا ایسا فراڈ کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سول سوسائٹی فورم ملتان کے عہدیداران چیف کوارڈینیٹر شاہد محمود انصاری چیف آرگنائزر اورنگزیب خان بلوچ ایڈووکیٹ ،چوہدری زمان اکبر اور اقبال خان بلوچ نے مالی فراڈ اور نوسر بازوں کے سدباب اور عوامی بیداری کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سماجی رہنماؤں نے ایسی سماجی تنظیموں کو ‘ جن کے بنک اکاؤنٹ ہیں ‘ خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے نوسربازوں سے بچیں اور انہیں شٹ اپ کال دیں جو ان کے بنک اکاؤنٹ کے ذریعے مالی ٹرانزیکشن کرنا کا کہتے ہیں اور اس کے عوض بھاری رقم ادا کرنے کی آفر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سماجی تنظیمیں قانون کے دائرے میں رہ کر ہی معاشرتی بہبود کے لئے کام کرسکتی ہیں۔ بصورت دیگر قانون حرکت میں آئیگا اور کاروائی عمل میں لائ جاسکتی ہئے ۔ سماجی رہنماؤں نے تمام بااختیار اداروں سے بھی اپیل کی کہ ایسے افراد کے خلاف کاروائی کی جائے جو سماجی تنظیموں کو مالی فراڈ میں ملوث کرنے کی کوشش کر رہے ہیں






































Visit Today : 191
Visit Yesterday : 511
This Month : 10585
This Year : 58421
Total Visit : 163409
Hits Today : 1675
Total Hits : 801101
Who's Online : 7






















