حالیہ سیلاب تاریخ کا بدترین المیہ، اداروں کی خدمات قابلِ ستائش ہیں : حاجی یوسف انصاری
ملتان : مستقبل پاکستان کے صدر حاجی محمد یوسف انصاری کی جانب سے سیلاب متاثرین میں دوسری مرتبہ کھانا تقسیم کیا گیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جب بھی سیلاب آیا، منتخب حکومتوں نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کی، تاہم حالیہ سیلاب نے ملتان میں جو تباہی مچائی اور جانی و مالی نقصان کیا، اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی،انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، واسا، پولیس، پاک فوج اور دیگر تمام اداروں نے اپنی جانوں پر کھیل کر شہریوں کو بچانے اور ریلیف فراہم کرنے میں جو کردار ادا کیا، وہ لائقِ تحسین ہے، میں بطور ایک ادنیٰ کارکن ان تمام اداروں کو سلام پیش کرتا ہوں، حاجی یوسف انصاری نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب نے متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر ریلیف کیمپ، کھانے پینے کی سہولیات اور دیگر ضروریات فراہم کر کے عوام کے دکھ کو سمجھا اور ان کی بھرپور مدد کا اعلان کیا، جو لوگ اس سیلاب میں جاں بحق ہوئے، اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل دے، ہم ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے کہا کہ پارٹی قائد انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی ہدایت پر مستقبل پاکستان کے تمام کارکنان اور عہدیداران متاثرین کی مدد کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ،قائد نے واضح ہدایت کی ہے کہ امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے۔ حاجی یوسف انصاری نے کہا کہ مستقبل پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔






































Visit Today : 217
Visit Yesterday : 511
This Month : 10611
This Year : 58447
Total Visit : 163435
Hits Today : 2002
Total Hits : 801428
Who's Online : 8






















