ملتان (صفدربخاری سے) وومن چیمبر آف کامرس ملتان کی طرف سے سیلاب زدگان کیلئے بستروں کی تقسیم پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک نعمان عابد بھٹہ کی نگرانی میں کی گئی اس موقعہ پر وومن چیمبر آف کامرس ملتان کی جانب سے گرم بستروں سے بھر ٹرک متاثرین کے لئے بھیجا گیا جس میں رضائیاں اور کمبل شامل تھے ملک نعمان عابد بھٹہ نے کہا کہ تعاون کرنے والے مخیر حضرات اس دکھ کی گھڑی میں کسی نعمت سے کم نہیں ہر بندہ اپنی استطاعت کے مطابق تعاون کر رہا ہے جو کہ قابل فخر بات ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام اپنے سیلاب زدگان کے لیے کھانا کپڑے پانی و دیگر اشیاء کی تقسیم کرتے ہیں اس موقع پر ملک محب فیض اللہ بھٹہ ایڈووکیٹ و دیگر بھی موجود تھے