ملتان(صفدربخاری سے) ٹکٹ ہولڈر تحریک انصاف این اے 148بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے کے ہمراہ لاء(قانون)کے سٹوڈنٹس نے سیلاب زدہ علاقوں کا وزٹ کرتے ہوئے متاثرین میں راشن اور خواتین کے استعمال کی اشیاء تقسیم کی۔اس موقع پر بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے ان کا بے حد نقصان ہوا ہے ان کا مال مویشی،جمع پونجی سب کچھ سیلاب میں بہگیا ہے اور دوبارہ سے معمولات زندگی کو بحال کرنا مشکل ہے اس لیے میں اور میری ٹیم کی جانب سے سیلاب زدگان کی امداد کا سلسہ جاری ہے پندرہ پندرہ دن کے راشن سمیت ضروریات زندگی کی اشیاء اور ٹینٹ فراہم کیے جارہے ہیں تاکہ انہیں کسی قسمی کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔