ملتان: جامع مسجد جعفریہ پل سوتری وٹ میں جشن عید میلاد النبی ﷺ اور امام جعفر صادقؑ کی ولادت کی تقریب
ملتان : مرکزی تنظیم لائسنس داران عزاداری امام حسین کے مرکزی صدر مہر شاہد عباس چاون،مولانہ مظہر حسین صادقی اور مولانہ نادرحسین جعفری نے کہا ہے کہ تعلیمات نبوی پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہوئے بغیر دنیا و آخرت میں کامیابی ناممکن ہے اسی لیے ہمیں معاملات زندگی میں تبدیلی لانا ہوگی تاکہ دنیاوی مشکلات و مصائب سے چھٹکارا حاصل کر سکے اور آخرت میں بھی کامیابی ممکن ہو ان خیالات کا اظہار انہوں نے سالانہ جشن عیدمیلاد نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم و ظہور پر نور حضرت امام جعفر صادق کے حوالے سے جامع مسجد جعفریہ پل سوتری وٹ میں طاہر حسین بلوچ نمبردار کے زیر اہتمام جشن عیدمیلاد نبی کی منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا جس میں محمدکامران مگسی،مہر شاکر،نذرمحی الدین بھٹہ،سید امیرشاہ گیلانی،حسن جاوید انجم،خواجہ اشرف صدیقی،ملک عابد حسین بھٹہ،حاجی رمضان (جانوں)،علی حیدر،بلوچ،حسن رضا،محمد علی بلوچ،سکندرعلی بلوچ،حیدر زمان بلوچ،محمد عباس بلوچ ودیگر نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر جشن ولادت باسعادت کے سلسلے میں کیک بھی کاٹا گیا اور اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی ترقی خوشحالی اور امن و امان کے قیام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔





































Visit Today : 218
Visit Yesterday : 511
This Month : 10612
This Year : 58448
Total Visit : 163436
Hits Today : 2011
Total Hits : 801437
Who's Online : 9






















