ملتان: ڈسٹرکٹ بار میں مہر آصف سلیم سنڈھل ایڈووکیٹ کے چیمبر کا افتتاح ،،، تقریب میں وکلا کی بڑی تعداد کی شرکت، پھولوں کے ہار پہنائے گئے
ملتان (صفدربخاری سے) ڈسٹرکٹ بار ملتان میں معروف قانون دان مہر آصف سلیم سنڈھل ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے نئے چیمبر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ افتتاح کی رسم ان کے قریبی ساتھی مہر ضمیر حسین سنڈھل ایڈووکیٹ نے ادا کی۔ تقریب میں شریک وکلا نے مہر آصف سلیم سنڈھل کو پھولوں کے ہار پہنائے، مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس خوشی کے موقع پر شرکاء میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ بار کے متعدد سینئر اور جونیئر وکلا شریک ہوئے جن میں محمد طارق وہاب بھٹہ ایڈووکیٹ، ملک طارق ظفر آرائیں ایڈووکیٹ، ملک طاہر الیاس کھوکھر ایڈووکیٹ، نصر اللہ نواز برمانی ایڈووکیٹ، ملک نصیر احمد تھہیم، محمد اکرم بھٹی، مہر طارق سیال، ملک مظہر دھرالہ، ظفر اللہ وڑائچ اور نور محمد ملوکا سمیت دیگر وکلا شامل تھے۔ تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔





































Visit Today : 218
Visit Yesterday : 511
This Month : 10612
This Year : 58448
Total Visit : 163436
Hits Today : 2009
Total Hits : 801435
Who's Online : 10






















