ملتان: ملالہ یوسفزئی کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے ہنگامی امداد کا اعلان ، متاثرین اور سکولوں کی بحالی کے لیے 2 لاکھ 30 ہزار ڈالر جاری
ملتان: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اپنے والد ضیاء الدین یوسفزئی کے ہمراہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے پش نظر ہنگامی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب نے پاکستان بھر میں تباہی مچادی ہے سینکڑوں خاندانوں کو نقصان پہنچاہے ان کا مال اسباب،مویشی سب سیلابی پانی کی نظر ہوگئے ہیں ہزاروں گھراور سکول سیلابی کی وجہ سے ڈہائے گئے ہیں یا خستہ حال ہوگئے ہیں ہمیں متاثرہ خاندانوں سمیت ان کے گھروں اور بچوں کے سکولوں کو دوبارہ سے بحال کرنا ہے۔جس کے لیے ملالہ یوسفزئی نے اپنے والد ضیاء الدین یوسفزئی کے ہمراہ ملالہ فنڈ کے زریعے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات جس میں متاثرین کی بحالی اور سکول جس میں خاص طور پر بچیوں کے سکولوں کی بحالی کو مدنظر رکھتے ہوئے 230000ڈالر(6.5کڑوڑ)ہنگامی بنیادوں پرجاری کرنے کا اعلان کردیاتاکہ بچیوں کی تعلیم اور سیکھنے کا عمل جاری رہ سکے۔اس جاری کردہ فنڈ میں سے متاثرین کی بحالی کے لیے 200000ڈالراورادارہ تعلیم وآگاہی ماؤنٹین انسٹی ٹیوٹ فارایجوکیشن کو30000ڈالرکی گرانٹ دو مقامی تنظیموں کی جائے گی جس سے بچیوں کی کتابیں،یونیفارم،سکول بیگ،لائبریری فنڈ،خواتین کے مخصوص ایام کے لیے حفظان صحت کٹس فراہم کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی تفصیلات کے مطابق سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں میں 61سکول مکمل طور تباہ اور 400سے زائد کونقصان پہنچاہے سوات میں 122،شانگلہ میں 72سکول متاثر ہوئے اور متعدداساتذہ اور طالب علموں کی ہلاکت کی اطلا ع ہے اب وقت آگیا ہے کہ بڑھ چڑھ کر پاکستان میں سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں






































Visit Today : 217
Visit Yesterday : 511
This Month : 10611
This Year : 58447
Total Visit : 163435
Hits Today : 1993
Total Hits : 801419
Who's Online : 8






















