پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض شدت اختیار کر گئے
لاہور: پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے ہیں، جس سے متاثرہ آبادی کو مزید مشکلات کا سامنا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف بیماریوں میں مبتلا 33 ہزار سے زائد نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں بخار، ڈائریا، آشوب چشم، جلدی امراض، سانس کی تکالیف کے علاوہ سانپ اور کتے کے کاٹنے کے کیسز شامل ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب کی رپورٹ کے مطابق صرف ایک دن میں سانس کی تکلیف کے 5 ہزار، بخار کے 4300، جلدی الرجی کے 4 ہزار، اور آشوب چشم کے 700 مریض سامنے آئے۔ اس کے علاوہ ڈائریا کے 1900 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ سانپ کے کاٹنے کے 5 اور کتے کے کاٹنے کے 20 مریض رجسٹرڈ کیے گئے۔ اعداد و شمار کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں بیماریوں کا شکار ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 55 ہزار تک جا پہنچی ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں 405 فکسڈ کیمپس قائم کیے گئے ہیں، جہاں اب تک 2 لاکھ 79 ہزار مریضوں کا طبی معائنہ اور علاج کیا جا چکا ہے۔ ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ سیلابی پانی اور ناقص صفائی کی صورتحال کے باعث وبائی امراض مزید شدت اختیار کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بروقت اقدامات، ویکسینیشن، ادویات کی فراہمی اور متاثرین کو صاف پانی مہیا کرنے پر زور دیا ہے تاکہ حالات کو قابو سے باہر ہونے سے بچایا جا سکے۔






































Visit Today : 217
Visit Yesterday : 511
This Month : 10611
This Year : 58447
Total Visit : 163435
Hits Today : 2006
Total Hits : 801432
Who's Online : 9






















