پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل مہنگا ، پیٹرول 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر پر برقرار، ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے اضافہ
اسلام آباد: وزارتِ خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی موجودہ قیمت برقرار رکھی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار ہے، تاہم ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ترجمان وزارت خزانہ نے بتایا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوچکا ہے۔ حکومت کی جانب سے قیمتوں میں یہ ردوبدل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور درآمدی لاگت میں ہونے والی تبدیلیوں کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظر ثانی کا عمل ہر پندرہ روز بعد جاری رہتا ہے اور اس دوران عوامی ریلیف اور مالیاتی توازن دونوں کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔






































Visit Today : 217
Visit Yesterday : 511
This Month : 10611
This Year : 58447
Total Visit : 163435
Hits Today : 1999
Total Hits : 801426
Who's Online : 8






















