ملتان: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سیکرٹری جنرل ایم کیو ایم پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں نئے انتظامی یونٹس کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ موجودہ ڈویژن اور اضلاع کی آبادی میں غیر معمولی اضافہ ہو چکا ہے جبکہ عوامی سہولتوں کی فراہمی اور مسائل کے حل کے لئے انتظامی ڈھانچہ ناکافی ہو چکا ہے دنیا میں ترقی یافتہ ممالک کی کامیابی کا راز ذیادہ سے زیادہ انتظامی بنیاد پر صوبوں کا وجود ہے دنیا میں درجنوں ممالک ہے جن کی مثال ترکی ملیشیا اذربائجان ایران ان ممالک کی صوبہ پنجاب کی ابادی سے بھی کم ہے یہ ممالک ترقی یافتہ صفوں میں موجود ہیں مذید اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چھوٹے انتظامی یونٹس کے قیام سے نہ صرف عوام کو انصاف اور سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آئیں گی بلکہ وسائل کی منصفانہ تقسیم بھی ممکن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام کو تعلیم، صحت، صاف پانی اور بنیادی ڈھانچے کی فراہمی سب سے بڑا چیلنج ہے، اور یہ چیلنج تبھی پورا کیا جا سکتا ہے جب حکومت بڑے شہروں اور اضلاع کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے نئے اضلاع اور ڈویژن قائم کرے کرامت علی شیخ نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم عوامی مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ آواز بلند کرتی رہی ہے اور مستقبل میں بھی ہر فورم پر نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے لئے بھرپور جدوجہد جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی امنگوں کے مطابق اصلاحات کیے بغیر ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اس حوالے سے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے اور ملکی ترقی کے سفر میں تیزی لائی جا سکے۔