ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان: اعجاز محمود کی بطور ایم آر ٹو تعیناتی ، موٹر برانچ کے ملازمین اور انسپکٹرز کا پرتپاک استقبال، پھول پیش کیے گئے
bbc news urdu نے Monday، 15 September 2025 کو شائع کیا.
ملتان (صفدر بخاری سے): محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان کی موٹر برانچ میں سینئر ٹیکسیشن آفیسر اعجاز محمود کی بطور ایم آر ٹو تعیناتی پر موٹر برانچ کے انسپکٹرز اور ملازمین نے خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ملازمین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھول پیش کیے۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ وہ امید رکھتے ہیں کہ اعجاز محمود بہتر کوآرڈینیشن اور حسن سلوک کے ساتھ ادارے میں خدمات سرانجام دیں گے۔ اس موقع پر ایم آر ٹو اعجاز محمود نے کہا کہ ملازمین ادارے کا قیمتی سرمایہ ہیں، اور توقع ہے کہ وہ پہلے سے بھی زیادہ محنت اور لگن کے ساتھ حکومتی محاصل کی وصولی کو یقینی بنائیں گے۔ استقبال کرنے والوں میں انسپکٹر ریحان فاروق جاٹ، حسن عباس سپرا، شبیر غوری، عدنان خان، طاہر عباس سندیلہ، خالد گجر، نوید احمد سمیت دیگر ملازمین موجود تھے
،
ٹیگز:-






































Visit Today : 217
Visit Yesterday : 511
This Month : 10611
This Year : 58447
Total Visit : 163435
Hits Today : 1988
Total Hits : 801414
Who's Online : 7






















