سیلاب زدگان کی بحالی تک امدادی سلسلہ جاری رہے گا : بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے
bbc news urdu نے Monday، 15 September 2025 کو شائع کیا.
ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر این اے 148 بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے کہا ہے کہ بند بوسن سے شیرشاہ تک سینکڑوں سیلاب متاثرہ خاندانوں میں راشن، خیمے اور دیگر ضروری سامان تقسیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشکل وقت ان شاء اللہ جلد گزر جائے گا اور اللہ تعالیٰ ہمیں اس آفت سے نجات عطا فرمائے۔ تیمور الطاف نے بتایا کہ امدادی سامان پر ان کا نام یا تصویر کہیں بھی شائع نہیں ہوئی اور عوام اس بات کی گواہ ہے۔ انہوں نے اپنے تمام دوستوں اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مشکل حالات میں ان کا ساتھ دیا اور متاثرین تک امداد پہنچانے میں بھرپور تعاون کیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ یونین کونسلز میں ان کے کارکن اور دوست سرگرمی سے متاثرین کی مدد کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ سیلاب زدگان کی مکمل بحالی تک جاری رہے گا۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 217
Visit Yesterday : 511
This Month : 10611
This Year : 58447
Total Visit : 163435
Hits Today : 1984
Total Hits : 801410
Who's Online : 6






















