ملتان میں جشن میلاد النبیؐ و یوم امام جعفر صادقؑ کی تقریب ، بابائے سرائیکی خادم حسین مخفی و معروف شعراء کی تقریب میں شرکت
ملتان : قلم،حروف دوست ادبی تنظیم کے معروف شاعر بانی و تاحیات چیئرمین نعیم کاظمی،بابائے سرائیکی خادم حسین مخفی،انٹرنیشنل شاعر مختار علی،نوازش علی زیدی الواسطی نے کہا ہے کہ اسوہ رسول امت مسلمہ کے لیے حقیقی مشعل راہ ہے اگر آج بھی متحد نہ ہوئے تو صیہونی قوتیں دنیا کے امن کو پارہ پارہ کر دیں گی اہلبیت اطہار اور صحابہ کرام کے نقش قدم پر چل کر ہم اپنی زندگیوں کو صحیح معنوں میں سنوار سکتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین سیلاب زدگان کی امداد کے لیے مخیر حضرات اپنا حصہ ڈالیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلم،حروف دوست ادبی تنظیم کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی اور حضرت امام جعفر صادق کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا جس کی صدارت بابائے سرائیکی خادم حسین مخفی نے کی جبکہ اس موقع پر ڈا کٹر ارسلا ن، سلیم دربا ری،ملک کے معروف شاعر فاتح واسطی، مختار علی،نوازش علی زیدی الواسطی،شاہد محمود انصاری، ایکٹیو یسٹ اقبال بلوچ،عمار مہدی،منظور اعوان، سو شل ایکٹیو یسٹ شیخ بلا ل، عا مر قا در ی، سمیت دیگر نے ہدیہ عقیدت پیش کیا شعراء کرام نے مزید کہا کہ دین سے دوری کی وجہ سے آج ہم مشکلات و مصائب کا شکار ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ تعلیمات محمدی پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہوا جائے تب ہی ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں اور معاشی طور پر خوشحال ہو سکتے ہیں حالیہ دنوں ملک بھر میں سیلاب نے ہر طرف تباہی تباہی مچا کر رکھ دی ہے عام غریب شہری شدید پریشانی سے دوچار ہے اسی لیے ہمیں متاثرین سیلاب زدگان کی امداد کے لیے سنجیدگی سے ذمہ داری کا کردار ادا کرنا چاہیے اور یہ ہمارا دینی فریضہ بھی ہے کہ ہم مشکل وقت میں مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کریں۔






































Visit Today : 217
Visit Yesterday : 511
This Month : 10611
This Year : 58447
Total Visit : 163435
Hits Today : 1997
Total Hits : 801423
Who's Online : 9






















