جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر کی بزنس کمیونٹی حکومت اور سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے ، ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی: میاں راشد اقبال
ملتان (صفدربخاری سے)سابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں راشد اقبال نےجنوبی پنجاب میں سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہی پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر کی بزنس کمیونٹی حکومت اور سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی تاکہ ملک کو معاشی و زرعی بحران سے نکالا جا سکے۔ پنجاب میں سیلاب نے زرعی معیشت کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں، 21 لاکھ ایکڑسے زائد پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ بروقت اقدامات کی کمی نے تباہی کو کئی گنا بڑھا دیا ہے ۔ کپاس کی 1 لاکھ 10 ہزار 850 ایکڑ فصل پانی میں بہہ گئی جس سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو شدید دھچکا لگنے کا خدشہ ہے ۔ چاول اور مکئی کی فصل بھی برباد ہوگئی ۔ کسانوں کو اگر فوری ریلیف فراہم نہ کیا گیا تو دیہاتوں میں بھوک، غربت اور زرعی دیوالیہ پن کا طوفان اٹھے گا جو برسوں تک ملکی معیشت کو ہلا کر رکھ دے گا۔ میاں راشد اقبال نے کہا کہ سیلاب کی صورتحال کے پپش نظر شدید مہنگائی، غذائی قلت اور زرعی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ اس لئے حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ سیلاب زدہ علاقوں میں فوری طور پر تمام ضروریات زندگی کی اشیا، کھاد بیج اور زرعی ادویات پر سبسڈی کا اعلان کیا جائےاور سیلاب زردہ علاقوں میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے اس پر فوری عمل کر کے کسان کو بیج و کھاد مفت یا آسان اقساط پر دیا جائے، کیونکہ جنوبی پنجاب میں سیلاب کی وجہ سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا طبقہ کسان طبقہ ہے۔ سیلاب متاترین کے بجلی کے بل اس وقت تک معاف کئے جائیں جب تک کہ سیلاب زدہ علاقوں کے سیلاب متاثرین مکمل طور پر اس تباہی و بربادی سے نہیں نکلتے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی سطح پر ماحولیاتی تباہی سے بچاؤ کیلئے حکومت اپنا مقدمہ مؤثر طریقہ سے پیش کرے اور مستقبل میں اس تباہی و بربادی سے بچنے کیلئے بہتر حکمت عملی بنائے۔






































Visit Today : 217
Visit Yesterday : 511
This Month : 10611
This Year : 58447
Total Visit : 163435
Hits Today : 2000
Total Hits : 801426
Who's Online : 8






















