حکومت نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی بل معاف کر دیے،وصول شدہ بل واپس ہوں گے: وفاقی وزیر اویس لغاری
bbc news urdu نے Saturday، 13 September 2025 کو شائع کیا.
اسلام آباد : حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی کے بل معاف کر دیئے۔ وفاقی وزیرپاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری کا کہنا تھاکہ سیلاب زدہ علاقوں میں اگست کے وصول کردہ بجلی کے بل واپس ہوں گے۔ پاور ڈویژن فیصلے پر فوری عملدرآمد یقینی بنائے گا۔ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی بلوں کی وصولی روک دی تھی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاملات طے ہونےکے بعد متاثرہ علاقوں کے لیے بجلی بل پیکیج کا حتمی اعلان ہوگا جن سیلاب متاثرہ صارفین سے اگست کا بجلی کا بل وصول کیا جاچکا ہے وہ آئندہ ماہ ایڈجسٹ کیا جائےگا۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 217
Visit Yesterday : 511
This Month : 10611
This Year : 58447
Total Visit : 163435
Hits Today : 1996
Total Hits : 801422
Who's Online : 9






















