ملتان: بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے کے ہمراہ ملتان سلطان کے اونر علی ترین نے این اے 148میں پائلٹ پروجیکٹ کے تحت بنائے گئے فلڈ ریلیف کیمپوں اور یہاں پر موجودبچوں کے لیے بناگئے عارضی سکول سسٹم کا وزٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدگان کی امداد کے ساتھ ساتھ ان کے بچوں کی تعلیم کے لیے بھی اعلی تعلیم یافتہ ٹیچرز موجود ہیں تاکہ جب تک ان سیلاب متاثرین کی بحالی نہیں ہوجاتی تب تک ان کے بچوں کی تعلیم کا ہرج وناغہ نہ ہوسکے یہ بچے اس ملک کا مستقبل ہیں انہوں نے ہی پڑھ لکھ کر اس ملک کا نام روشن کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہاں پرموجود متاثرین کو کھانے کے ساتھ ساتھ تمام ترضروریات زندگی کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ سیلابی پانی میں ہرگزرتے دن کے ساتھ کمی واقع ہورہی ہے ہم دعا گو ہیں کی تمام سیلاب زدگان خیروعافیت سے جلد اپنے گھروں کوپہنچ جائیں۔