امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر کا بہاولپور میں الخدمت کچن کا افتتاح اور خیمہ بستیوں کا دورہ
بہاولپور: امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے بہاولپور میں الخدمت کچن کا افتتاح کیا، جہاں سے متاثرہ خاندانوں کے لیے روزانہ دو وقت کا کھانا تیار ہو کر مختلف خیمہ بستیوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے ضلع بھر میں قائم خیمہ بستیوں کا بھی دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں کی ضروریات کا جائزہ لیا۔ الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ضلع بھر میں مجموعی طور پر 187 خیموں پر مشتمل خیمہ بستیاں قائم کی گئی ہیں، جہاں متاثرہ خاندانوں کو عارضی پناہ فراہم کی گئی ہے۔ ان خیمہ بستیوں میں سکولز قائم کر دیے گئے ہیں، پینے کے صاف پانی کے فلٹر پلانٹ بھی موجود ہیں ۔ ایمبولینس ،ڈاکٹرز، میڈیکل کیمپ اور موبائل ہیلتھ یونٹس بھی فعال ہیں تاکہ متاثرین کو فوری طبی امداد میسر آ سکے۔ اس موقع پر سید ذیشان اختر نے کہا کہ الخدمت اور جماعت اسلامی کے کارکنان آزمائش کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔






































Visit Today : 217
Visit Yesterday : 511
This Month : 10611
This Year : 58447
Total Visit : 163435
Hits Today : 1990
Total Hits : 801416
Who's Online : 7






















