ملتان : سیلاب زدگان کی مدد کے لیے نوجوان نسل بھی میدان میں آگئی۔ ملتان کے این ایف سی انسٹیٹیوٹ کے طلباء نے اقوام متحدہ کے پروگرام Sustainable Development Goals (SDGs) کے تحت SDGs Youngs تنظیم کے اشتراک سے جلالپور پیر والا میں متاثرین کے لیے امدادی پروگرام کا انعقاد کیا۔ امدادی کارروائی میں SDGs Youngs کے صدر محمد ثنااللہ اور جنرل سیکریٹری محمد کبریا جمیل راجپوت نے نمایاں کردار ادا کیا جبکہ این ایف سی انسٹیٹیوٹ کی جانب سے طاہر بھٹی نے پروگرام کی قیادت کی۔ طلباء نے متاثرین تک خود پہنچ کر امداد تقسیم کی اور اس موقع پر کسی قسم کے فوٹو سیشن کے بغیر بلاتفریق امداد فراہم کی۔