ملتان: کاشانہ شبیر لال کرتی کینٹ میں جشن میلاد مصطفی ﷺ، جشن امام جعفر صادقؑ اور جشن ولادت بی بی ام کلثومؑ کی تقریب منعقد
ملتان (صفدربخاری سے) انجمن حسینیہ رجسٹرڈ کے جنرل سیکرٹری و متولی امام بارگاہ کا شانہ شبیر لال کرتی کینٹ سید علی اصغر رضوی اور مرکزی جنرل سیکرٹری تحفظ عزاداری کونسل سید طالب حسین پرواز نے کہا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم دین اسلام لے کر آئے اور انسان کو قران و سنت کی تعلیمات دی جہاں پر انسان کو انسانی اخلاقیات اور دینی اقدار سیکھائی ہیں اسلام ایک دین فطرت ہے اور اپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مکارم اخلاق کو مکمل فرمایا کیونکہ آپ کی بعثت کا مقصد بھی اخلاق کا بول بالا تھا پھر آپ کے دین کو اپ صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم کے 12 جانشینوں نے بام عروج تک پہنچا دیا جس میں حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کا اپ کے ہزاروں کی تعداد میں شاگردان تھے اور ہر علم کی آپ نے بنیاد رکھی جابر بن حیان اور امام ابو حنیفہ آپ کے شاگرد ہیں آج ہم محفل میلاد منا کر دنیا کو بتا رہے ہیں کہ ہم اپنے دین کے وارثان کو یاد رکھتے ہیں اور ان کی یاد تازہ کرتے ہیں نبی کریم کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں اور ان تعلیمات پر عمل کر کے ہی دنیا و اخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں حضرت امام جعفر علیہ السلام صادق نے ساری زندگی دین اسلام کی تبلیغ میں گزاری اور بڑی بڑی ہستیوں نے آپ علیہ السلام سے فیض حاصل کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی قدیمی امام بارگاہ کاشانہ شبیر لال کرتی کینٹ میں جشن میلاد مصطفی ﷺ،حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام اور جشن ظہور بی بی شہزادی ام کلثوم ؑ کی ولادت باسعادت کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں مشترکہ کی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں سید تہور حسین رضوی، کلب عابد حان ، محسن علی ہمدانی، چوہدری علی زیب، اصغر علی ہاشمی، عباس ہاشمی قریشی، عبا د علی قریشی، ذیشان ہمدانی،عون علی رضوی، مرتضیٰ رضوی، غضنفر عباس، محمد فہیم، زاہد حسین رضوی، مرتجز، ایاز قریشی، حسن حیدر، عالیان علی، حسن علی رضوی ودیگر اہلیان شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی آخر میں سید طالب حسین پرواز ملکی سالمیت اور سیلاب زدگان کی جلد بحالی کیلئے دعا کرائی۔






































Visit Today : 217
Visit Yesterday : 511
This Month : 10611
This Year : 58447
Total Visit : 163435
Hits Today : 1980
Total Hits : 801406
Who's Online : 6






















