ملتان: تارے زمیں پر ٹرسٹ کے زیر اہتمام سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم،،مشکل وقت میں متاثرین کی مدد کرنے والے کسی نعمت سے کم نہیں: ملک نعمان عابد بھٹہ
ملتان (صفدربخاری سے) تارے زمیں پر ٹرسٹ کے زیر اہتمام سیلاب متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک نعمان عابد بھٹہ کی نگرانی میں بڑی تعداد میں کھانا، فروٹ، بسکٹس، خشک دودھ، چائے اور دیگر ضروری سامان متاثرہ خاندانوں تک پہنچایا گیا۔ ملک نعمان عابد بھٹہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں متاثرین کی مدد کرنے والے لوگ کسی نعمت سے کم نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے بے گھر ہونے والے افراد کو دوبارہ اپنے گھروں تک پہنچانے اور ان کی بحالی کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ جلد ہی متاثرہ خاندان اپنے گھروں کو واپس جائیں گے اور وہ تمام افراد جنہوں نے اس مشکل گھڑی میں ان کا ساتھ دیا، ہمیشہ ان کی دعاؤں میں یاد رکھے جائیں گے۔ ملک نعمان عابد بھٹہ نے اس موقع پر مزید کہا کہ مصیبت کے وقت ایک دوسرے کا سہارا بننا ہی انسانیت کا اصل معیار ہے اور تارے زمیں پر ٹرسٹ اس جذبے کے تحت خدمت خلق کا مشن جاری رکھے ہوئے ہے۔






































Visit Today : 217
Visit Yesterday : 511
This Month : 10611
This Year : 58447
Total Visit : 163435
Hits Today : 1982
Total Hits : 801408
Who's Online : 6






















