ملتان میں ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت و رحمت اللعالمین ﷺ سمینار ، عقیدۂ ختم نبوت ہمارا ایمان ہے، ہر صورت تحفظ کریں گے:مقررین
ملتان: ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام جامع العلوم معصوم شاہ روڈ میں حافظ محمد اسلم کی زیر صدارت تحفظ ختم نبوت رحمت اللعالمین(صلی اللہ علیہ والہ وصحبہ وبارک وسلم) سمینار منعقد ہوا جس میں مختلف جماعتوں کے رہماؤں نے شرکت کی محمد ایوب مغل نے کہا کہ تحفظ عقیدہ ختم نبوت ہمارا ایمان ہے ہر صورت تحفظ کریں گے سات ستمبر 1974 کو پاکستان کی قومی اسمبلی نے مرزائیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا مولانا الشاہ احمد نورانی مفتی محمود عبدالحق(اکوڑہ خٹک) پروفیسر عبدالغفور اور دیگر رہنماؤں کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا پاکستان کے استحکام کیلئے ائن پاکستان پر عمل ضروری ہے دیگر راہنماؤں نے کہا کہ قادیانی اس دور کا بڑا فتنہ ہے قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے ہٹایا جائے یہ پوری قوم کا مطالبہ ہے آئین پاکستان کے مطابق قادیانی شعار اسلام کا استعمال نہیں کر سکتے نہ ہی جمعہ کے اجتماعات کر سکتے ہیں اور نہ مرزائیت کی تبلیغ کر سکتے ہیں انتظامیہ اس اقدام کو فوری روکے ورنہ روکنے کے لئے قوم کو قال دیں گے اور قال دینا ہمارا آئینی حق ہے سمینار میں اسرائیلی دہشت گردی کی مذمت کی اورا آخر میں مفتی ممتاز کے بھائی کی مغفرت اور سیلاب زدگان کی حفاظت کی دعا کی گئی سمینار میں جمعیت علمائے اسلام(س) کے مفتی ممتاز، قومی تاجر اتحاد کے سلطان محمود ملک،سابق ممبر صوبائی اسمبلی بابو نفیس انصاری،متحدہ اہلحدیث کے علامہ خالد محمود فاروقی، ملک علماء کونسل کے علامہ انوارالحق مجاہد، منہاج القرآن کے راو عارف رضوی،وحدت المسلمین کے سلیم عباس صدیقی،مرکزی مسلم لیگ کے مفتی محمد زبیر، جمعیت علمائے پاکستان کے سٹی صدر حافظ محمد ظفر قریشی،جماعت اسلامی کے مولانا رحمت، اور جمعیت علماء پاکستان کے محمد اشفاق سعیدی، و دیگر شریک تھے۔







































Visit Today : 264
Visit Yesterday : 511
This Month : 10658
This Year : 58494
Total Visit : 163482
Hits Today : 2506
Total Hits : 801932
Who's Online : 6






















