بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ستتر ویں یوم وفات پر سرائیکستان نوجوان تحریک کا قرآن خوانی کا اہتمام
bbc news urdu نے Thursday، 11 September 2025 کو شائع کیا.
ملتان : بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ستتر ویں یوم وفات پر سرائیکستان نوجوان تحریک نے قرآن خوانی کا اہتمام کیا ۔قران خوانی مرکزی آفس چوک کمہارانوالہ میں کی گی۔قران خوانی میں چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات ،ضلعی صدر سلیم عباس بوسن ،شاہد خان بلوچ ایڈووکیٹ ،سبطین لنگاہ،راو محسن ،اقبال گجر،شاہد شاہ و دیگر نے شرکت کی ۔قرآن خوانی کے بعد بابائے قوم کی بلندی درجات کے لیے دعا کروائی گی۔نوجوان سرائیکی راہنما مہر مظہر کات نے کہا کہ بابائے قوم نے پاکستان بنا کر کروڑوں مسلمانوں کی مذہبی ،معاشی،اخلاقی،سماجی آزادی دی جس پر پوری قوم قیامت تک قائد اعظم کی شکر گزار رہے گی مہر مظہر کات نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو مزید مظبوط اور خوشحال ملک بنانے کے لیے قائد اعظم کے نظریے اور فرامین پر عمل کرنا ہوگا
ٹیگز:-






































Visit Today : 263
Visit Yesterday : 511
This Month : 10657
This Year : 58493
Total Visit : 163481
Hits Today : 2464
Total Hits : 801890
Who's Online : 7






















