انتظامی بنیادوں پر صوبے بننے سے گورننس کا نظام ٹھیک ہوگا اور عوام کے مسائل حل ہوں گے
ملتان: سینئر سیاست دان سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا ہے کہ انتظامی بنیادوں پر صوبے بننے سے گورننس کا نظام ٹھیک ہوگا اور عوام کے مسائل حل ہوں گے سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر ملک میں نیشنل ایمرجنسی نافذ کی جائے ایم کیو ایم کے سیکرٹری جنرل پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا کہ نام و نہاد سیکریٹریٹ بنانے کی بجائے مکمل اختیارات دیے جائیں گزشتہ سال بھی 10 سے 15 فیصد سے زائد اے ڈی پی کو استعمال میں نہیں لایا گیا اس سے بڑا اور کیا استحصال ہوگا انہی مسائل کی وجہ سے جنوبی پنجاب کی عوام میں احساس محرومی پایا جاتا ہے ایم کیو ایم پاکستان ساؤتھ پنجاب کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی کی رہائش گاہ پر ایم کیو ایم پاکستان کے سیکریٹری جنرل پنجاب کرامت علی شیخ،ایڈیشنل سیکرٹری عمر علی آغا اور تحریک صوبہ پوٹھوہار کے کنوینئر زاہد ملک کی قیادت میں وفد سے کی گئی ملاقات میں کیا اور اس موقع پر وفد نے ملک میں انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کے قیام اور صوبہ بہاولپور کی بحالی کی جدوجہد پر محمد علی درانی کو خراج تحسین پیش کیا محمد علی درانی نے مزید کہا کہ بلدیاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے سیلاب میں صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے جبکہ صوبوں کے وسائل مخصوص شہروں پر لگنے سے عوام کے مسائل بڑھ رہے ہیں صوبہ کے وسائل کسی وزیراعلی کی صوابدید نہیں بلکہ آئینی فارمولے کے تحت تمام علاقوں پر مساوی خرچ ہونے چاہییں اس موقع پر محمد علی درانی نے صوبہ پوٹھوہار کے قیام کے لیے تحریک شروع کرنے پر زاہد ملک کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ نئے صوبوں کا قیام نیشنل فنانس کمیشن کی منصفانہ تقسیم،صوبائی سطح پر فنانس کمیشن کے اقدامات وقت کی اشد ضرورت ہے سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر ملک میں نیشنل ایمرجنسی نافذ کی جائے۔






































Visit Today : 262
Visit Yesterday : 511
This Month : 10656
This Year : 58492
Total Visit : 163480
Hits Today : 2443
Total Hits : 801870
Who's Online : 8






















