مرکزی امام بارگاہ بابا تلوار شاہ میں جشن میلاد النبی ﷺ و امام جعفر صادقؑ کی تقریب، کیک کاٹا گیا
ملتان : ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب و تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ،تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید طالب حسین پرواز نے کہا ہے کہ اسوہ رسول پر عمل پیرا ہو کر ہی معاشرے کو جنت کا نمونہ بنایا جا سکتا ہے ختم نبوت پر ایمان مسلمان کی پہچان ہے شیعہ سنی بھائیوں کا مل کر جشن عید میلاد النبی منانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ شیعہ سنی آپس میں بھائی بھائی ہیں اور اتحاد بین المسلمین کے داعی ہیں تعلیمات محمدی پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی امام بارگاہ حضرت بابا تلوار شاہ رحمہ پر سید حسن عباس رضوی کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے سلسلے میں کیک کاٹنے کی تقریب کے موقع پر کیا اس موقع پر،زوار اسد رضا (لاہور) اصغر علی قریشی ہاشمی،عباس علی قریشی ہاشمی،ملک عامر،عمران جوئیہ،فیاض خان،ظہور حسین،منیر حسین ودیگر بھی موجود تھے خاور شفقت بھٹہ نے مزید کہا کہ متاثرین سیلاب زدگان کی امداد کے لیے مخیر حضرات کو آگے بڑھنا چاہیے کیونکہ ملکی تاریخ میں بدترین سیلاب نے ملک بھر میں تباہی مچا کر رکھ دی ہے ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھی شدید متاثر ہوا ہے اس موقع پر سید طالب حسین پرواز نے ملک و قوم کی سلامتی ترقی و خوشحالی امن و امان کے قیام اور متاثرین سیلاب زدگان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے دعا کرائی۔







































Visit Today : 264
Visit Yesterday : 511
This Month : 10658
This Year : 58494
Total Visit : 163482
Hits Today : 2493
Total Hits : 801920
Who's Online : 7






















