ملتان: گلبرگ ایگزیکٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین کا اصغر علی گورمانی کے خلاف احتجاج ، متاثرین کا ملزم کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کا مطالبہ
ملتان: متاثرین گلبرگ ایگزیکٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ملتان کی جانب سے گلبرگ ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک چیف ایگزیکٹو اصغر علی گورمانی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے صدر یونین متاثرین گلبرگ سید اقبال حسین بخاری، چیئرمین رانا غلام مرتضی، جنرل سیکرٹری راؤ محمد عارف رضوی ور دیگر متاثرین گلبرگ نے ایک مشترکہ اعلامیہ میں اعلی سرکاری اداروں سے اپیل کی کہ وہ اس فراڈ گلبرگ کالونی کے سرغنہ اصغر علی گورمانی جو کہ 2نمبر خفیہ طریقوں بیرون ملک فرار ہو گیا ہے اور اب وہ بیرون ملک بیٹھ کر اپنے با اثر کارندوں کے ذریعے مختلف متاثرین گلبرگ کو ڈرا دھمکا رہاہے اور سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دے رہا ہے متاثرین گلبرگ نے اپیل کی کہ ہمارے مرکزی ملزم اصغر علی گورمانی کو فی الفوز انٹرپول کے ذریعے پاکستان واپس لایا جائے اور متاثرین گلبرگ جن کی پوری زندگی کی جمع پونجی اس نے ہڑپ کی ہوئی ہے و متاثرین جنہوں نے اپنا گھر اپنی چھت کا خواب دیکھا تھا ان کی داد رسی کی جائے اور اس مرکزی ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آنے والے وقت میں کوئی بھی اس طرح کا مافیا میگا فراڈ کرنے کی جرات ہی نہ کرے۔احتجاجی مظاہرہ میں شیخ عدیل اعجاز، محمد ذوالمکارم، محمد زوہیب، اکبر حسین، ڈاکٹر حنیف بھٹی، عمران اصغر بھٹی، چوہدری خالد ریاض، محمد شہزاد انور، اللہ دتہ کاشف، شاہد عباس، محمد علی، شہناز بی بی، روبینہ بی بی، نصرت مائی، صائمہ اقبال و دیگر متاثرین شریک تھے۔






































Visit Today : 263
Visit Yesterday : 511
This Month : 10657
This Year : 58493
Total Visit : 163481
Hits Today : 2452
Total Hits : 801878
Who's Online : 10






















