وزیر اعظم اور جنرل عاصم منیر نے چین سے اقتصادی تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچائے: عمار رضا شیخ
ملتان (صفدربخاری سے) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے حالیہ دورہ چین کے مثبت معاشی اور اقتصادی نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے جہاں انڈیکس ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے، جبکہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہوتا نظر آ رہا ہے۔وزیر اعظم کے اس اہم دورے میں چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری، تجارتی تعاون، اور صنعتی ترقی سے متعلق اہم معاہدے طے پائے، جن میں توانائی، انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی، اور زراعت کے شعبے سرفہرست ہیں۔ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبر عمار رضا شیخ نے اس پیش رفت پر اپنے ردعمل میں کہا کہ”فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اوروزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے نہ صرف چین کے ساتھ اقتصادی روابط کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے بلکہ ملکی معیشت کو استحکام دینے کے لیے جو عملی اقدامات کیے ہیں، وہ واقعی لائق تحسین ہیں۔”انہوں نے مزید کہا کہ”پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی موجودہ کارکردگی اس بات کی غماز ہے کہ حکومت کی پالیسیوں پر نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ خاص طور پر چینی سرمایہ کاری کی بحالی اور نئے معاہدوں سے مستقبل قریب میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور ملکی برآمدات کو بھی فروغ ملے گا۔”عمار رضا شیخ نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم کا ویژن پاکستان کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے کی جانب گامزن ہے اور ان کے حالیہ اقدامات سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں صنعت و تجارت کے نئے امکانات پیدا ہو رہے ہیں، اور چینی سرمایہ کاری سے مقامی صنعت کاروں کو بھی جدید ٹیکنالوجی اور مارکیٹ تک رسائی حاصل ہو گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا حالیہ دورہ چین دونوں ممالک کے درمیان تاریخی دوستی کے اقتصادی پہلو کو مزید مضبوط بنانے کی ایک کوشش تھا، جس کے اثرات ملکی معیشت پر واضح طور پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔






































Visit Today : 263
Visit Yesterday : 511
This Month : 10657
This Year : 58493
Total Visit : 163481
Hits Today : 2474
Total Hits : 801901
Who's Online : 7






















