ملتان (صفدربخاری سے) صدر حلقہ خواتین جماعت اسلامی جنوبی پنجاب شازیہ سیال نے کہا ہے کہ ”وطن عزیز میں سیلاب کی آفت ہمیں استغفار اور رجوع الی اللہ کی طرف مائل کررہی ہے،جنوبی پنجاب میں سیلاب سے بے انتہا مالی نقصان اور کچھ مقامات پر جانی نقصان کی بھی ہوا ہے ایک بیان میں انہوں نے سیلاب متاثرہ جنوبی پنجاب کے باسیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں جماعت اسلامی کی خواتین اپنے اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں پہنچ رہی ہیں،اس وقت الخدمت فاونڈیشن کے کیمپس متاثرہ مقامات پر لگائے جاچکے ہیں، ان علاقوں میں ہمارے افراد کی کمیٹیاں بنائی جا رہی ہیں جو کیمپس میں جا کر متاثرین کی فوری ضروریات معلوم کر رہی ہیں،جماعت اسلامی حلقہ خواتین دکھ درد کے وقت اپنی متاثرہ بہنوں کے ساتھ ہے،خواتین اور بچوں کی ضروریات کی چیزیں انہیں مہیا کی جا رہی ہیں،اللہ سے سب کی عافیت کے لیے دعاگو ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس آفت اور گردش و مشکل حالات میں صبر کا دامن نہیں چھوڑنا اور مل جل کر مسائل و مصائب کے حل کے لیے کوشش کرنی ہے متاثرین کی ہمت باندھنی ہے تاکہ وہ اس امتحان سے گزر کر آنیوالے وقت میں بہتر زندگی گزار سکیں