اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے گیس کے نئے کنکشن پر سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ کرلیا
bbc news urdu نے Wednesday، 10 September 2025 کو شائع کیا.
اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے گیس کے نئے کنکشن پر سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر توانائی علی پرویز ملک اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج وزیراعظم اور کابینہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ گیس کے نئے کنکشن دیے جائیں گے، جو مشکلات گیس کا کنکشن نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو پیش آرہی تھیں، وہ دور ہوں گی۔ وفاقی وزیر توانائی علی پرویز ملک نے کہا کہ عوام کی پریشانی کے پیش نظر گیس کے نئے کنکشن پر سے پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب آر ایل این جی کے نئے کنکشن دیے جائیں گے۔ ایل پی جی مہنگا ترین ایندھن ہے اور لوگوں کو سلنڈر بھروانے میں بھی تکلیف اٹھانی پڑتی ہے۔آر ایل این جی مہنگی ہوگی مگر پھر بھی یہ درآمد کردہ ایل پی جی سے 30 سے 35 فیصد سستی ہوگی۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 264
Visit Yesterday : 511
This Month : 10658
This Year : 58494
Total Visit : 163482
Hits Today : 2508
Total Hits : 801934
Who's Online : 6






















