متحدہ میلاد کونسل میں شامل بزمِ حسینیہ کے زیراہتمام سالانہ میلاد مصطفےٰ و تحفظ ختم نبوت ریلی ، مقررین کے خطابات
ملتان : متحدہ میلاد کونسل میں شامل بزمِ حسینیہ کے زیراہتمام جامع مسجد سراجیہ البدری سٹاپ سے سالانہ میلاد مصطفےٰ و تحفظ ختم نبوت ریلی پروفیسر پیر خواجہ محمد شفیق اللہ صدیقی البدری کی قیادت میں نکالی گئی۔ریلی میں رکن الدین حامدی،راؤ عارف رضوی،محمد جاوید اعوان،ڈاکٹر محمد ثناء اللہ،ڈاکٹر محمد سمیع اللہ،شاہد اکرام حامدی،مصباح الدین حامدی،قاری اقبال ڈوگر،قطیبہ افضل البدری،محمد جواد البدری،حافظ محمد فرقان اعوان،حافظ احسان البدری،عبدالحمید البدری،محمد توصیف البدری و دیگر نے شرکت کی۔شرکاء میلاد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر خواجہ پیر محمد شفیق اللہ صدیقی البدری نے کہا کہ ہماری پیارے نبی کی ولادت سے کائنات روشن و منور ہوگئی۔ہمارے نبی کو اللہ پاک نے تمام انبیاء کرام کے بعد مبعوث فرمایا اورخاتم النبین بنا کر بھیجا۔انکے بعد سلسلہ نبوت کو ختم فرما دیا۔ختم نبوت ہی اسلام کا اساسی عقیدہ ہے اورختم نبوت پر ایمان ہی مسلمان کی پہچان ہے۔ آپ کی آمد سے جہالت و تاریکی کا خاتمہ ہوا اوردنیا علم کے نور سے منور ہوگئی۔آپ نے غریبوں،یتیموں اور بے سہاروں کو جینے کا ڈھنگ سکھایا۔ متحدہ میلاد کونسل کے بانی رکن الدین حامدی اورسیکرٹری جنرل راؤ محمد عارف رضوی نے کہا کہ نبی رحمت کے اسوہ حسنہ پر عمل کرکے زوال کو عروج میں بدلا جاسکتا ہے۔تاجدار کائنات کا مقدس اسوہ ہر زمانے اورہردور کیلئے مشعل راہ ہے،آج بھی اسوہ رسول پر عمل کرکے معاشرے کو جنت کا نمونہ بنایا جاسکتا ہے۔ ربیع الاول جشن اورعید کا مہینہ ہے۔اس ماہ مبارک میں امت مسلمہ اپنے پیارے نبی کی ولادت کے جشن پر خوشی سے نہال ہوتی ہے۔ہر گھر میں خوشیوں کے ترانے ہوتے ہیں۔کائنات ارض و سماء کا زرہ زرہ نبی آخرالزمان کی ولادت پر خوشیاں مناتا ہے۔پوری امت مسلمہ ولادت مصطفےٰ کی نعمت عظمیٰ ملنے پر اظہار تشکر کے جذبات سے سرشار ہوتی ہے۔میلاد ریلی میں شرکاء نے آمد مصطفےٰ۔۔۔۔مرحبا مرحبا۔۔۔سرکار کی آمد مرحبا۔۔۔کے فلک شگاف نعرے لگائے۔شرکاء پر جگہ جگہ گل پاشی کی گئی اورتاجروں کی جانب سے استقبال کیا گیا۔






































Visit Today : 263
Visit Yesterday : 511
This Month : 10657
This Year : 58493
Total Visit : 163481
Hits Today : 2462
Total Hits : 801888
Who's Online : 7






















