ملتان:  نو مئی کیس میں بڑی پیشرفت،تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کی پیروی کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے سپریم کورٹ کے جج کے اسکواڈ کی گاڑی جلانے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کو بری کردیا۔یہ مقدمہ 9 مئی کے واقعات کے تحت درج کیا گیا تھا جس میں شاہ محمود قریشی پر الزام تھا کہ ان کے کہنے پر کارکنان نے جج کے اسکواڈ کی گاڑی کو نذرِ آتش کیا طویل سماعت اور دلائل کے بعد عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا اس لیے اس مقدمے سے شاہ محمود قریشی کو بری کیا جاتا ہے۔اب وہ وقت زیادہ دور نہیں کہ جب نائب کپتان تحریک انصاف مخدوم شاہ محمود قریشی تمام جھوٹے سیاسی مقدمات سے باعزت بری ہوکر کارکنان اور عوام میں موجود ہونگے۔ اس موقع پر ایڈوکیٹ رانا مدثر بھی ہمراہ تھے۔