ملتان: آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے زیر اہتمام پاکستان بھر کی طرح میپکو ریجن ملتان میں بھی ڈسٹری بیوشن کمپنیز کی نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ریجنل چیئرمین میپکو چوھدری غلام رسول گجر نے میپکو ملازمین کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر توانائی سے مطالبہ کیا کہ وہ منافع بخش کمپنی میپکو کی نجکاری سے باز رہیں.ملازمین کی دوران ڈیوٹی بڑھتے ہوئے جان لیوا حادثات کو روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد اور آلات کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔ ریجنل سیکرٹری رانا محمد انور نے کہا موجودہ ملازمین پر کام کے دوگنا بوجھ کو کم کرنے کے لیے گزشتہ آٹھ سال سے بھرتی پر پابندی کو ختم کریں اور آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لیے میپکو کی نجکاری کو عوامی اور قومی مفاد میں روکا جائے گا.شکیل بلوچ اور سجاد بلوچ نے کہا کہ ماضی میں راولپنڈی،ملتان الیکٹریسٹی کا تجربہ ناکام ہو چکا اور اب کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی بھی صارفین کو بجلی مہیا کرنے میں ناکامی کا سامنا کر رہی ہے۔ چوہدری محمد خالد،چوہدری محمود امجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا آئی پی پیز پرائیویٹ پاور ہاؤسز سے مہنگی بجلی خریدنے سے ملک میں مہنگی بجلی کا طوفان آیا ہوا ہے،جس کی وجہ سے عام انسان کے لیے جینا مشکل ہو گیا ہے۔ رانا زاہد جاوید،رانا مظہر لطیف نے کہا حکومت کو چاہیے کہ روز مرہ ضروریات زندگی کی چیزیں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی اور فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے عوام کی مشکلیں ختم کی جائیں.میپکو کے ملازمین کی زندگیوں کو محفوظ کرنے کے لیے حفاظت اقدامات کرتے ہوئے فوری بھرتی کی جائے۔ سید عاطف زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم محنت کش ملازمین چاہتے ہیں کہ حکومت محکمہ بجلی کی تحفظ کے لیے ہمارے مرکزی قائدین کے ساتھ مذاکرات کرے ورنہ پاکستان بھر کے ملازمین اسلام آباد میں دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے۔ الیاس جٹ نے کہا کہ سیلاب میں متاثرہ ہونے والے محنت کش اور عوام کی مناسب امداد کی جائے تاکہ وہ دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کے قابل ہو سکیں۔ اس موقع پر میپکو کے شہید کارکنوں،دفاع پاکستان کے شہداء اور سیلاب میں شہید ہونے والے شہریوں کی مغفرت کے لیے دعائے مغفرت اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی۔ احتجاج میں شرکاء نے پاکستانی جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔  شرکاء میں طارق صدیقی,ملک عثمان راں،عامر جمیل،رانا اسلم غفار،رانا خضر حیات،ندیم رؤف،چوہدری اظہر،مسعود علوی،الطاف مہار،رانا طیب،آصف رشید،اکرم غوری،حافظ شاہد اقبال،آصف بلوچ،عشرت علوی،قاضی آفتاب،اورنگزیب گرا،عمران بشیر،انوار گجر،فیاض راں،عمران کاظمی،سلمان وہاب،چوہدری خالد نعیم،ملک تنویر،چوہدری زاہد،ذیشان صدیقی،حامد ریاض،عبداللہ باسط،محمد رضوان،شرجیل نسیم،شباب خان،چوہدری شفاقت،راؤ قمر،رانا زاہد،ملک ظفر،شوکت بلوچ،رانا حسنین،محمد شاہ زیب،رانا کامران،ملک عاصم،چوہدری شہباز،رانا مدثر اعجاز،سادات خان،محمد سجاد،مظہر عباس و دیگر موجود تھے