آٹے کا تھیلا 905 کے بجائے 1100 روپے میں فروخت،منافع خور مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے: فہد اسحاق سانگی
ملتان : مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ملتان ڈوثزن کے چیئرمین وصدر انجمن تاجران گھنٹہ گھر کے صدر فہد اسحاق سانگی نے کہا ہے کہ ملک میں بدترین سیلاب کی صورتحال کے باوجود منافع مافیا دس کلو آٹے کا تھیلا پنجاب حکومت کی ہدایت کے باوجود 905 روپے کی بجائے 11 سو روپے،مہنگے داموں گھی، چینی،چاول سمیت دیگر اشیاء خوردونوش و صرف بیچ کر دھڑلے سے لوٹ مار میں مصروف ہیں جن کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے پیرا فورس ان منافع خور مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کرے جو غریب شہریوں کے لیے وبال جان بنے ہوئے ہیں ایک طرف متاثرین سیلاب زدگان شدید پریشانی سے دوچار ہیں تو دوسری جانب عام غریب شہری کی زندگی بھی اجیرن کر کے رکھ دی گئی ہے مرکزی تنظیم تاجران ایسے منافع خور دکانداروں کی حوصلہ شکنی کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پیرا فورس ایسے منافع دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کریں اور ان کے خلاف کاروائی کو یقینی بنایا جائے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے کیونکہ ذخیرہ اندوزوں کی منافع خوری کی وجہ سے مخیر حضرات مہنگے داموں اٹا گھی چینی مصالحہ جات سمیت دیگر اشیاء نہیں خرید پا رہے ہیں اس سے بڑی بدنصیبی اور کیا ہوگی انہوں نے کہا کہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان متاثرین سیلاب زدگان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے تاجر برادری اور مخیر حضرات مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین سیلاب زدگان کی دل کھول کر مدد کریں۔






































Visit Today : 263
Visit Yesterday : 511
This Month : 10657
This Year : 58493
Total Visit : 163481
Hits Today : 2485
Total Hits : 801911
Who's Online : 8






















