بجلی کی قیمت میں ایک روپے 79 پیسے فی یونٹ کمی ، نوٹیفکیشن جاری
لاہور: کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 79 پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت ایک روپے 79 پیسے کم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی جولائی 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی ہے، جس کا اطلاق کے الیکڑک اور سرکاری ڈسکوز صارفین پر ہوگا۔نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی صارفین کو ریلیف ستمبر کے بلوں میں ملے گا، سی پی پی اے نےجولائی کی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے69 پیسے فی یونٹ کمی مانگی تھی۔کمی کا بجلی صارفین کو تقریبا ساڑھے 24 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ واضح رہے کہ پاور ڈویژن نے یکساں ٹیرف سے متعلق ای سی سی پالیسی گائیڈ لائنز نیپرا میں جمع کروائی تھیں۔ای سی سی پالیسی گائیڈلائنز کے تحت ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کااطلاق کےالیکڑک پر بھی کرنے کی درخواست کی گئی تھی، یکساں ٹیرف سے متعلق ای سی سی کی پالیسی گائیڈ لائنز کا بھی نیپرا نے جائزہ لیا تھا۔ ای سی سی اور وفاقی کابینہ نے ملک بھرکے لیے یکساں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ لاگوکرنےکی منظوری دی تھی۔کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے19اگست کوپاورڈویژن کی سمری منظورکی تھی، ای سی سی فیصلےکےتحت بجلی کی قیمت میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ ملک بھرکے لیے یکساں ہوگی۔






































Visit Today : 262
Visit Yesterday : 511
This Month : 10656
This Year : 58492
Total Visit : 163480
Hits Today : 2440
Total Hits : 801866
Who's Online : 7






















