ملتان :  جمعیت علماء اسلام ملتان کے ذمہ داران نے قائد مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر متاثرین سیلاب زدگان کی امداد کے لیے ملتان ،شجاع آ باد جلال پور پیر والا میں 50 خاندانوں کی کفالت کے لیے ابتدائی مرحلے میں 40 خیموں پر مشتمل 6 خیمہ بستیاں بنا دیں جہاں پر دو وقت کا کھانا،طبی امداد اور مال مویشیوں کے چارے کا انتظام کر دیا گیا ہے جبکہ 100 خاندانوں کے ایک ماہ کے راشن کا انتظام اور ایک ہزار مال مویشی کے چارے کا انتظام کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ان خیالات کا اظہار جے یو ائی ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود نے مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں متاثرین سیلاب زدگان کی امداد کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیا جس میں جنرل سیکریٹری نور خان ہانس ایڈوکیٹ ،سرپرست حافظ محمد عمر شیخ،ضلعی سیکرٹری اطلاعت رانا محمد سعید،سٹی امیر قاری محمد یاسین سمیت مفتی حبیب اللہ بلال،خواجہ زاہد حبیب،مولانا قاری یوسف مدنی،خواجہ عبدالمالک،مولانا طیب فرید،قاری عبدالرؤف ،مولانا سفیان مغل،ملک معین الدین سمیت دیگر نے شرکت کی مفتی عامر محمود نے مزید کہا کہ متاثرین سیلاب زدگان کی امداد کے لیے خیمہ بستیاں نواب پور،قاسم بیلہ،پل نہر بگڑیں شجاع آباد ،قادر پور صالح جلالپور میں بنائی گئی ہیں جہاں پر جے یو ائی کے رضا کاران اپنے ڈیوٹیاں دے رہے ہیں اور متاثرین سیلاب زدگان کی امداد کے لیے 24 گھنٹے الرٹ ہیں جبکہ متاثرین سیلاب زدگان کو سیلاب سے نکالنے کے لیے بھی ذمہ داری نبھا رہے ہیں اسی طرح کے پی کے میں بونیر ودیگر مقامات پر متاثرین سیلاب زدگان کی امداد کے لیے بھی جے یو ائی ملتان ضلع،سٹی،تحصیل شجاع آباد ،جلالپور کی طرف سے بھی مالی امداد کی گئی اور متاثرہ علاقوں کا وزٹ کر رہے ہیں متاثرین سیلاب زدگان کی امداد ہمارا دینی فریضہ ہے جس کے لیے ہم دن رات کو شاں ہیں اور دعا گو ہیں کہ متاثرین سیلاب زدگان کی جلد از جلد بحالی ممکن ہو جے یو ائی کے قائد مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر ہم سب ذمہ داران و کارکنان ،سالار متاثرین سیلاب زدگان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں