سیلاب متاثرین اپنے گھروں اور جمع پونجی سے محروم ہو گئے،بہتر منصوبہ بندی تباہی کم کر سکتی تھی: بیرسٹر تیمور الطاف مہے
ملتان: ٹکٹ ہولڈرتحریک انصاف این اے 148بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے اپنے حلقے میں سیلاب زدگان کی امداد کرتے ہوئے کہا کہ سینکڑوں سیلاب متاثرہ خاندان اپنے گھروں سے بے گھر نہ ہوتے ان کی جمع پونجی سیلاب کی نظرنہ ہوجاتی کسی کابھی اپنا گھر چھوڑنا آسان نہیں ہوتا۔تاخیر سے فیصلہ کرنے سے کئی علاقے،ہزاروں افراد متاثر ہوچکے۔ اگر بہتر منصوبہ بندی اور تیاری ہوتی تو تباہی اور نقصان کی حد کو کم کیا جا سکتا تھاموجودہ صورتحال جنوبی پنجاب کے علاقے کے لیے مناسب فنڈ مختص کرنے کی ضرورت کو بھی اجاگر کرتی ہے ضروری انفراسٹرکچر اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وسائل کی کمی واضح ہے ان حلقوں سے اقتدار اور پارلیمانی عہدوں پر فائز افراد ذمہ داری سے بچ نہیں سکتے اور نہ ہی وفاقی یا پنجاب حکومت کے فیصلوں کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔چند لوگوں کی مدد کا کریڈٹ لینے اور اپنی ہی حکومت پر ذمہ داری ڈالنے سے عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتابہرحال اس سب کے باوجود اس مشکل صورت حال میں ہمیں بطور شہری اپنا کردار بڑھ چڑھ کر ادا کرنا ہے فی الوقت ہم سب کو ضرورت مندوں کی مدد کے لیے اکٹھا ہونا ہے میں اپنی تمام تر ٹیم اورممکنہ ذاتی وسائل کے ساتھ کسی بھی فورم اور شکل میں ہر ممکن تعاون کرتا رہوں گا۔اللہ پاک سب کی حفاظت فرمائے۔ آمین۔







































Visit Today : 264
Visit Yesterday : 511
This Month : 10658
This Year : 58494
Total Visit : 163482
Hits Today : 2495
Total Hits : 801921
Who's Online : 7






















