پیپلز پارٹی سیلاب زدگان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے: بلاول بھٹو زرداری
ملتان: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے یونین کونسل 80کے چیئرمین ملک ارشد میٹ کی قیادت میں آئے ملک عبدالمجید دھمرایا،ملک وسیم ریاض بھٹہ، ملک فخر عباس ہمٹر،ملک سجاد کالرو،اسد ریاض،رانا ذوالفقارعلی سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی سیلاب زدگان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی کے ممبر قومی و صوبائی اسمبلی اور کارکنان سیلاب زدگان کی ہر ممکن حد تک دن رات مدد کو یقینی بنائے ہوئے ہیں۔اس موقع پر چیئرمین یوسی 80ملک ارشد میٹ نے کہا کہ ہمارے پڑوسی ملک انڈیا نے ہمیشہ سے پاکستان کا دشمن ہونے کا عملی ثبوت دیا ہے موجودہ سیلابی صورتحال ہو یا الزام تراشی انڈیا کا نام سرفہرست رہا ہے انڈیا جو کچھ مرضی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔جلد ہی ملک میں موجود سیلابی صورتحال پر قابو پالیا جائے گا مگر ہماری پاک فوج نے حال ہی میں انڈیا کا ایسا سبق سیکھایا ہے کہ وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔






































Visit Today : 263
Visit Yesterday : 511
This Month : 10657
This Year : 58493
Total Visit : 163481
Hits Today : 2471
Total Hits : 801898
Who's Online : 8






















