ملتان(صفدربخاری سے ) ممبر قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر نے بیرسٹر ملک عثمان ڈوگر،چوہدری عبدالوہاب آرائیں، عبداللہ گردیزی،آصف گجر،نوید جٹ،شیخ عادل، وقاص بھپلا ودیگر کارکنان کے ہمراہ سیلاب زدہ علاقوں کا وزٹ کرتے ہوئے متاثرین میں اپنی مدد آپ کے تحت راشن تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مویشیوں کے لیے چارہ بھی تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں اضافہ ہورہا ہے ان خاندانوں کی جمع پونجی سیلاب کی نظر ہو چکی ہے مگر حکومتی امداد چند فلڈ کیمپو ں تک ہی محدود ہے کئی متاثرہ خاندان اپنے مال مویشوں سمیت کھولے آسمان تلے حکومتی امداد کے منتظر ہیں مگر افسوس یہاں حکومتی امداد کا نام ونشان تک نہیں۔پاکستان تحریک انصاف اس مشکل گھڑی میں اپنے سیلاب متاثرین بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان تحریک انصاف کاہر ورکر اس وقت سیلاب متاثرین کے لیے موجود ہے۔میری جنوبی پنجاب کے مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ بڑھ چڑھ کر سیلاب متاثرین کی مدد کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔