حالیہ سیلاب کی وجہ سےملک میں دالوں چاول اور سبزیوں کی کمی کا خدشہ بڑھ گیا ہے:مرکزی تنظیم تاجران پاکستان
ملتان : مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی،مرکزی سنیئر نائب صدر حاجی بابر علی قریشی، جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ضلع ملتان کے صدر سید جعفر علی شاہ، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی،ملتان کے جنرل سیکرٹری،مرزا نعیم بیگ، پنجاب کے نائب صدر ملک عمران قیوم بھٹہ،سورج میانی کے صدر کفایت حسین صدیقی،شریف پلازہ کے سنیئر نائب صدر خواجہ انیس الرحمن صدیقی،گلگشت کے رہنماں شیخ تنویر اشرف قریشی،نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب نے دالوں چاول اور سبزیوں کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے جس کے باعث ملک میں دالوں چاول اور سبزیوں کی کمی کا خدشہ بڑھ گیا ہے فوری طور پر دالوں چاول اور سبزیوں کی ایکسپورٹ پر مکمل پابندی عائد کی جائے تا کہ مقامی ضرورت پوری کی جاسکے اور بحران سے بچا جاسکے اگر برآمدات جاری رہیں تو دالوں چاول اور سبزیوں کی قلت کے ساتھ ساتھ قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ ہورہا ہے جس کا براہ راست بوجھ غیریب عوام پر پڑرہا ہے حکومت کو عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے چاہئیں تاکہ غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری متاثرین سیلاب زدگان کی امداد کے لیے دل کھول کر مدد کریں جو آج مشکل کی اس گھڑی میں اپنے گھر سے بے گھر ہو چکے ہیں اور کوشش کریں کہ جہاں تک ممکن ہو سکے سیلابی علاقوں میں جا کر ان کی مالی مدد بھی کریں ملک کے دیگر صوبوں کی طرح ملتان سمیت پنجاب بھر میں طوفانی سیلاب نے تباہی مچا کر رکھ دی ہے بالخصوص ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بھی سیلاب کی وجہ سے بڑی تباہی ائی ہے حکومت کو چاہیے کہ متاثرین سیلاب زدگان کی امداد کے لیے فی گھر کے حساب سے خصوصی طور پر مالی معاونت کریں اور جن کے گھر تباہ ہو چکے ہیں ان کے گھر بنا کر دیے جائیں کاشت کاروں کی بھی خصوصی مدد کی جائے جن کی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں اور وہ شدید مشکلات سے دوچار ہیں وزیراعلی پنجاب کا دورہ ملتان صرف دورے تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ عملی طور پر بھی متاثرین سیلاب زدگان کی مدد ہونی چاہیے جو اج شدید پریشانی سے دوچار ہیں اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ در بدر ہیں۔






































Visit Today : 263
Visit Yesterday : 511
This Month : 10657
This Year : 58493
Total Visit : 163481
Hits Today : 2467
Total Hits : 801893
Who's Online : 7






















